کیا یکم جون سے پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جون 2025 کے آغاز سے پہلے متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے جس پر ملک بھر کے رہائشی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اس اعلان سے عالمی مارکیٹ میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔
2015 سے یو اے ای میں ایندھن کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ہر ماہ ایڈجسٹ کی جاتی ہیں،جون کی قیمتیں 30 یا 31 مئی کو متوقع ہیں اور ان کا انحصار حالیہ ہفتوں میں برینٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت پر ہے،فی الحال برینٹ خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل سے کچھ زیادہ ہے،یہ اضافہ جزوی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین پر عائد نئے ٹیرفز کو جولائی 9 تک موخر کرنے کے سبب ہوا ہے جس سے مارکیٹ کو وقتی سکون ملا۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کے اسباب؛
جنوری 2025 سے اب تک تیل کی عالمی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں،اس کی چند وجوہات درج ذیل ہیں:
امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان جاری ٹیرف جنگ جس نے عالمی طلب کو متاثر کیا ہے۔
پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) پلس ممالک کی جانب سے پیداوار بڑھانے کے منصوبے جو مارکیٹ میں تیل کی فراہمی زیادہ کر سکتے ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات جن کے کامیاب ہونے کی صورت میں ایرانی تیل دوبارہ عالمی مارکیٹ میں آ سکتا ہے جس سے قیمتوں پر مزید دباؤ پڑے گا۔
پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کا اہم اجلاس؛
اتوار کو متوقع پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کا اجلاس کلیدی حیثیت رکھتا ہے جہاں یہ طے ہوگا کہ جولائی کے لیے پیداوار بڑھائی جائے یا نہیں، اگر وہ مزید تیل مارکیٹ میں لاتے ہیں تو قیمتیں نیچے رہ سکتی ہیں تاہم اگر اوپیک پلس پیداوار بڑھانے سے گریز کرے تو کچھ حد تک قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یو اے ای میں ڈرائیوروں کے لیے اس کی اہمیت ؛
موجودہ حالات کے مطابق جون 2025 میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان کم ہے، اگر عالمی تیل کی قیمتیں کم یا مستحکم رہیں تو یو اے ای میں بھی قیمتیں وہی رہیں گی یا معمولی کمی آ سکتی ہےتاہم اگر اوپیک+ پیداوار میں غیر متوقع کمی کرتا ہے یا عالمی منڈی میں اچانک کوئی تبدیلی آتی ہے تو قیمتوں میں ہلکا سا اضافہ بھی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ مئی 2025 میں پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سپر 98 اپریل میں 2.57 درہم سے بڑھ کر 2.58 درہم فی لیٹر، سپیشل 95: 2.46 درہم سے 2.47 درہم فی لیٹر، ای-پلس 91: 2.38 درہم سے 2.39 درہم فی لیٹر جبکہ ڈیزل البتہ 2.63 درہم سے کم ہو کر 2.52 درہم کا فی لیٹرہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے لیے سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف