سپیکر پنجاب اسمبلی نے پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی نے پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا، پینل آف چیئرپرسنز میں ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان ، شوکت راجہ، شعیب صدیقی ، محمد ارشد ملک، راحیلہ خادم حسین، نادیہ کھر شامل ہیں۔
اپوزیشن ارکان کی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں شور شرابا کے ساتھ اینٹری، اپوزیشن کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کون بچائے گا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے نعروں کی گونج رہی۔
سابق ایم پی ایز اختر حسین رضوی، چوہدری اکرام الحق سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی وفات پر پنجاب اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر حکومتی رکن اسمبلی احمد اقبال شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ میں لوکل گورنمنٹ کے لوگ کام نہیں کرتے ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ تیمور لالی نے حکم دیا تھا کہ کام تو کروا رہے ہو روتے رہو گے تو سڑک کی کوئی کوالٹی نہیں ہے، تیس فیصد ہمیں، بیس فیصد افسر پیسے کھا گئے پچاس فیصد سے تو سڑکوں پر مٹی ہی پڑے گی، احمد اقبال شاہ نے کہا کہ اگر ذیشان رفیق سیالکوٹ گئے ہیں تو سڑکوں پر بھی فاتحہ بول دیں۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ فاتحہ کے لئے ذیشان رفیق سیالکوٹ گئے ہیں واپس آتے ہیں تو پھر سڑکوں کا جواب مانگتے ہیں، امجد علی جاوید نے کہا کہ ایک دن پہلے ایجنڈا مل جانا چاہئے، ڈھائی بجے تک سپیشل ایجوکیشن ایجنڈے کی تیاری کر رہے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایجنڈا میں نے تبدیل کروایا ہے۔
ممتاز چانگ نے کہا کہ جب ہمارے چھ ماہ بعد سوالات آئے ہیں تو پتہ چلا ایجنڈا ہی تبدیل کردیا گیا ہے، کچھ اہم چیزیں ایجنڈہ میں شامل کرنا تھی اس لئے ایجنڈا تبدیل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت