علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو 1 ارب روپے کا نوٹس بھجوایا،نوٹس میں کہا گیا کہ پی کے 30 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے،ا س بیان سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، مبینہ کوہستان سکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملوث کرانا مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔