سیاح یورپی شہر میں پتھر چوری کرنے لگے

May 26, 2025 | 14:16:PM
سیاح یورپی شہر میں پتھر چوری کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں سیاحت کا رجحان جتنا بڑھ رہا ہے، اتنی ہی تیزی سے تاریخی مقامات کو نقصان بھی پہنچ رہا ہے۔ کہیں مقامی باشندے سیاحوں کے غیر ذمہ دارانہ رویّے سے پریشان ہیں، تو کہیں قدرتی خوبصورتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں،آئیے جانتے ہیں کہ یورپ کے ایک تاریخی شہر کو سیاحوں کی کس عادت نے مشکل میں ڈال دیا ہے، اور ساتھ ہی دریافت کرتے ہیں کچھ کم معروف مگر پُرکشش سیاحتی مقامات کے بارے میں۔

یورپ کے دلکش تاریخی شہر بروجز (Bruges) نے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں سے انوکھی اور سنجیدہ اپیل کی ہے, ’براہِ کرم ہماری سڑکوں سے پتھر نہ چوری کریں!‘ جی ہاں بلکل یہی انوکھی اپیل کی جارہی ہے۔

بلجیم  کایہ دلکش شہر، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے، اپنی صدیوں پرانی پتھریلی گلیوں اور خوبصورت عمارتوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

مزید پڑھیں:19سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزے بحال

 مقامی حکام کے مطابق ہر ماہ تقریباً 50 سے 70 پتھر سیاح چوری کر لیتے ہیں، اور یہ تعداد گرمیوں کے سیزن میں مزید بڑھ جاتی ہے۔

برج کے مقامی سیاستدان فرینکی ڈیمن نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان پتھروں کی چوری نہ صرف شہر کی تاریخی خوبصورتی کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ لوگوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہایہ صرف پتھر نہیں بلکہ ہماری تہذیب، تاریخ اور شناخت کا حصہ ہیں، ایک پتھر کی چوری کئی لوگوں کے لیے پھسلنے یا گرنے کا خطرہ بن سکتی ہے۔