کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی

May 26, 2025 | 13:03:PM
کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی 19 سال بعدختم کر دی جس کے تحت اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ق اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک کے مطابق یہ اقدام وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جن کی قیادت میں پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لیے عالمی دروازے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، کاروبار اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے،اس کے نتیجے میں ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ  حاصل ہوگا۔

مئی 2025 میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان بھی ایک اہم ایم او یو پر دستخط ہوئے، جس کے تحت اٹلی پاکستانی ورک فورس کو سالانہ کوٹے کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان کا خطرہ!

اٹلی کے بعد پاکستان کا بیلا روس کے ساتھ بھی ہنر مند افرادی قوت کی تربیت اور ورک ویزوں سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا چکا ہے،عرب ممالک بھی پاکستانی ہنرمندوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ورک فورس کے لیے دروازے کھلنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسیوں میں شمار ہوتا ہے،اس وقت ایک دینار تقریباً 914 روپے کے برابر ہے۔