ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ: بانوبٹ نے بھارتی حریف کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا

May 26, 2025 | 10:52:AM
ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ: بانوبٹ نے بھارتی حریف کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان کی نوجوان باصلاحیت باکسر بانو بٹ نے ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی۔ بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جہاز ڈوب گیا ...

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے بلند حوصلے، محنت اور عزم کی روشن مثال ہے،تعلیم، کھیل اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔