پٹرول کی قیمت میں اضافہ ،پٹرول پمپوں پرقطاریں لگ گئیں 

May 26, 2022 | 23:41:PM
پٹرول پمپس لائینیں
کیپشن: پٹرول پمپس پر لائینیں لگی ہوئی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ن لیگ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اعلان کے بعدپٹرول پمپوں پر قطاریں لگ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پٹرول پمپوں پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ، جبکہ پٹرول پمپوں کے اطراف میں ٹریفک بھی شدید جام ہوگی۔جبکہ سرگودھا میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کی خبر کے ساتھ ہی عوام کارش پٹرول پمپس پر امڈ آیا۔ متعدد پٹرول پمپس نے فروخت بند کردی، جن پٹرول پمپس پر پٹرول مل رہا وہاں رش کے باعث شہریوں میں تلخ کلامی بھی ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا