حکومت نے پٹرول اور ڈیزل  کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا 

May 26, 2022 | 21:53:PM
پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا ۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ،ان کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے روپے کو استحکام ملے گا،عمران خان کے فارمولا پر جاوں تو پیٹرول 205روپے لیٹر ہو جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ  پٹرولیم مصنوعات پر ہم 58روپے اپنی جیب سے بھر رہے تھے ،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا،سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا،سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتیں درج ذیل ہوں گی۔
پٹرول 179.86
ڈیزل 174.15
لائٹ ڈیزل 148.31
مٹی کا تیل 155.56

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ، حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا