بنوں:خونی موڑ پر المناک حادثہ۔5افراد جاں بحق،11زخمی

May 26, 2022 | 11:51:AM
کار حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: کار حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب چارگاڑیوں میں خوفناک حادثہ پیش آ گیا، 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب 4 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گیا جبکہ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراددم توڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں:    معروف شاعر منور رانا کی حالت تشویشناک۔دعائوں کی اپیل