ایرانی رجیم اپنی شکست تسلیم کر چکی، ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہی ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ

Mar 26, 2026 | 20:45:PM
ایرانی رجیم اپنی شکست تسلیم کر چکی، ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہی ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی رجیم اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے،ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہی ہے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیارنہیں آنا چاہیے ،ایران جنگ سے پریشان ہوکرتمام خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران کی فوجی طاقت ختم ہوچکی ہے،ایران کی اعلیٰ قیادت ختم ہوچکی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے فضائی حملے کئے گئے ،برطانیہ اپنے فوجی اڈے دینے سے گھبرا رہا ہے،نیٹو نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا،ایران اب تباہ ہوچکا ہے تو نیٹو ممالک بھی مددکیلئے تیارہوگئے ہیں،ہمیں اب نیٹو کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔