کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ 

Mar 26, 2026 | 17:02:PM
کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ 
کیپشن: گیس اتنی مہنگی ہو گئی کہ اب لوگ گھروں میں آدھا کلو ایل پی جی کی گنجائش والی سلنڈر استعمال کرنے لگے ہیں۔
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 350 سے 380 روپے فی کلو ہو گئی۔

کنوینر ایل پی جی کمیٹی علی حیدر کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے میں مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں، 130 روپے کلو قیمت میں اضافہ صرف دکانداروں کی جانب سے نہیں ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں سے قیمت بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی،اگر دکاندار سرکاری قیمت سے زائد وصول کر رہے ہیں تو صوبائی حکومت کارروائی کرے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی جہاز کی 35 لاکھ کلو گیس سپلائی میں تاخیر سے بھی اوگرا کا تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال ؛سلام ایئرلائن کی پروازیں منسوخ