اسلام آباد؛نسٹ یونیورسٹی کے قریب تیندوے کی موجودگی،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کےقریب تیندوے کی موجودگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نسٹ یونیورسٹی کے قریب تیندوے کی موجودگی پراسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نےنسٹ یونیورسٹی انتظامیہ کےساتھ رابطہ کرلیاہے۔
آئی ڈبلیو ایم بی کے مطابق شہریوں اورجنگلی جانور کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹریپ کیج لگا دیاگیا ہے،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ریسکیو ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آبادکے سیکٹر ایچ دس اور ایچ بارہ میں تیندوے کی نقل و حرکت مانیٹر کی جا رہی ہے۔