پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ )انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر باقاعدہ عدالتی کارروائی مکمل کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی،سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:جوا ایپ پروموشن کیس؛ رجب بٹ اورزرق کی عبوری ضمانت میں7 اپریل تک توسیع
واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر میں متعدد مقدمات درج ہیں۔