بھکاری کا انوکھا مطالبہ،اداکارہ حنا خان دنگ رہ گئیں

Mar 26, 2024 | 13:30:PM
بھکاری کا انوکھا مطالبہ،اداکارہ حنا خان دنگ رہ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بھکاری نے کیش نہ ہونے پر ان سے آن  لائن ٹرانسفر پیسے کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وہ چونک گئی تھیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والا انوکھا واقعہ شیئر کیا،جس میں گدارگر کی ڈیمانڈ نے انہیں پریشان کر دیا۔

 انہوں نے بتایا کہ میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کا انتظار کر رہی تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی اور کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کر سکتی ہیں؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ "اس وقت میرے پاس کیش نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ صبح سے بونی نہیں ہوئی ہے، میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کاسرخ لباس میں قاتلانہ فوٹوشوٹ وائرل

اداکارہ کے مطابق بھکاری نے کہا میڈم کیش نہیں ہے تو گوگل پے کر دو، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں، میڈم ایک ہفتے کے راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کرنا، اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا۔