عماد وسیم نے ذاتی زندگی سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق جاری گفتگو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طلاق اپنے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دی اور ان کی زندگی کا وہ باب اب ختم ہو چکا ہے۔
عماد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی موجودہ اہلیہ اور خاندان کا سابقہ معاملات سے کوئی تعلق نہیں، اور ان کی اہلیہ اس وقت ان کی زندگی میں آئیں جب طلاق کا معاملہ پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا۔سابق اہلیہ کو چاہیے کہ وہ اس حقیقت کو قبول کریں، اپنی زندگی پر توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر عوامی سطح پر تنازعات پیدا کرنے سے گریز کریں۔
عماد وسیم نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر یہ آخری بار عوامی طور پر بات کر رہے ہیں اور آئندہ اس موضوع پر مزید کوئی بیان نہیں دیں گے۔
Imad Wasim's Instagram story for his ex-wife. pic.twitter.com/C2HhkaZDWG
— Sheri. (@CallMeSheri1_) June 26, 2026
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی