کراچی میں پولیس انکاؤنٹر، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مبشر حسین) کراچی میں نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی بائیکو پمپ کے قریب شاہین فورس سمن آباد اور سٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے درمیان پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں شاہین فورس نے سمن آباد کی حدود میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، اس موٹر سائیکل پر سوار جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اور نارتھ ناظم آباد کی حدود میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ مرنے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے فیفا ورلڈ کپ میں 32 کے راؤنڈ میں پہنچنے کا راستہ؛ مصر اور بیلجئیم کیلئے امکانات کیا ہیں؟
انکاؤنٹر میں مرنے والے ڈاکو کی شناخت تائنین ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ اس ڈاکو کا کریمینل ریکارڈ بھی سامنے آ گیا ہے۔
وہ شاہ لطیف، شرافی گوٹھ، سمیت دیگر تھانہ جات میں ڈکیتی پولیس مقابلہ اور ناجائڑ اسلحہ کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 32 کے راؤنڈ کیلئے شاندار انداز سے کوالیفائی کریں گے، مصر کے کوچ کا اعلان