مصر کے کھلاڑی خطرناک ہیں، سفر کی پابندیوں نے ایرانی ٹیم کو متاثر کیا، کوچ کی شکایت

Jun 26, 2026 | 18:49:PM
مصر کے کھلاڑی خطرناک ہیں، سفر کی پابندیوں نے ایرانی ٹیم کو متاثر کیا، کوچ کی شکایت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں گروپ جی کا آخری میچ کھیلنے کے لئے میچ سے دو دن پہلے امریکہ کے شہر سیاٹیل پہنچ گئی ہے ۔ اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے سے پہلے  ایران کی ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نوئی نے کہا ہے کہ سفر کی پابندیوں نے ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو متاثر کیا ہے۔

 امیر قلعہ نوئی نے سیاٹل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گروپ کے پہلے 2 میچوں میں ایران کو  میچوں سے پہلے  امریکہ پہنچنے کا حق نہیں دیا گیا۔ امیر قلعہ نوئی نے اطمنان کا اظہار کیا کہ اب ایرانی ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے سیاٹیٹل آنے کی اجازت ملی ہے۔

  مصر کے کھلاڑی خطرناک ہیں
ایرانی کوچ نے کہا  کہ مصر ایک مضبوط اور منظم ٹیم ہے اور مصر کی ٹیم میں صرف محمد صلاح ہی نہیں بلکہ مصر کے دیگر کھلاڑی بھی خطرناک ہیں۔

 گروپ جی میں مصر 4 پوائنٹس کے ساتھ  ٹاپ فرسٹ ٹیم ہے جبکہ ایران  اور بیلجئیم دو دو میچ برابر رہنے کے سبب دو دو پوائنٹس بنا پائی ہیں۔ اب بیلجئیم کا آخری میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے اور ایران کا میچ مصر کے ساتھ ہے۔ دونوں میچ کل ہفتہ کے روز صبح 8 بجے شروع ہوں گے۔ بظاہر اب تک ایران کی گول ڈیفرنس کم ہونے کی وجہ سے گروپ میں دوسری پوزیشن ہے لیکن بیلجئیم اور ایران کی قسمت کا دارومدار  اس وقت کی پوزیشن پر نہیں بلکہ اپنے کل کے میچ پر ہے۔ جو ٹیم میچ جیتے گی وہ چھلانگ لگا کر 32 کے راؤنڈ میں چلی جائے گی اور ہارنے والی ٹیم کا سفر تمام ہو جائے گا۔ باقی گروپوں میں تیسری پوزیشن پر آ چکی ٹیموں کے پوائنٹس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر کسی ٹیم کا میچ ڈرا ہوا تو اس کے 32 کے راؤنڈ میں جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ کوینکہ آج شام تک 6 ٹیمین  4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔ تیسری پوزیشن والی آٹھ ٹیموں کو  32 کے راؤنڈ میں لایا جائے گا لیکن یہ آٹح وہ ہوں گی جو 12 گروپوں میں نسبتاً  بہتر پوائنٹس لیتی نطر آئیں گی۔ یہ بہتر پوائنٹس 4 ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایران کے فیفا ورلڈ کپ میں 32 کے راؤنڈ میں پہنچنے کا راستہ؛ مصر اور بیلجئیم کیلئے امکانات کیا ہیں؟ 

اس وقت ایران کی طرح بیلجیئم کے بھی 2  پوائنبٹ ہیں۔ جس کا میچ برابر رہا وہ 3 پوائنتس کے ساتھ گروپ میں ممکنہ طور پر تیسرے نمبر پر تو آ جائے گا لیکن غاباً 32 کے راؤنڈ میں نہیں جا سکے گا۔

گروپ میں نیوزی لینڈ کا 1 پوائنٹ ہے۔ اگر بیلجئیم نیوزی لینڈ سے ہار گیا اور ایران مسر سے ہار گیا تو نیوزی لینڈ حقیقی اپ سیٹ کر کے صرف 3 پوائنٹس کے ساتھ  32 کے راؤنڈ میں چلا جائے گا۔ 

مصر نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی۔

ایران کے ساتھ نیوزی لینڈ کا میچ دو دو گول کے ساتھ برابر ہو گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   32 کے راؤنڈ کیلئے شاندار انداز سے کوالیفائی کریں گے، مصر کے کوچ کا اعلان