بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم’’راجا شیواجی‘‘میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

Jun 26, 2025 | 21:06:PM
 بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم’’راجا شیواجی‘‘میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار رتیش دیش مکھ  کی اگلی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ رتیش دیش مکھ  اس فلم میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار بھی نبھائیں گے۔
بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق رتیش دیش مکھ کی اگلی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ ان کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ سنجے دت،ابھیشیک بچن، مہیش مانجریکر، سچن کھیڈکر، بھاگیہ شری، فردین خان، جتیندر جوشی، امول گپتے اور جینیلیا دیش مکھ کے ساتھ کام کرنے کے بعد رتیش دیش مکھ نے ’’راجا شیواجی‘‘ میں ہیروئن کے کردار کیلئے ودیا بالن کا انتخاب کیا ہے۔ پنک ویلا ذرائع نے بتایا کہ ودیا ایسی تاریخٰی فلم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ودیا بالن فلم کا حصہ بننے پرراضی ہوگئی ہیں اور رتیش دیش مکھ بھی ودیا بالن جیسی باصلاحیت ادکارہ کے ساتھ اپنی فلم کی ہدایتکاری کرنے پر پرجوش ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ’’ودیا بالن نے حال ہی میں فلم کیلئے اپنا لک ٹیسٹ مکمل کیا ہے اور وہ اگلے چند ہفتوں میں شوٹنگ کیلئے تیار ہے۔ یہ ایک کلیدی کردار ہے جس کیلئے ایک مضبوط اداکار کی ضرورت ہے۔ ’’راجا شیواجی‘‘ کی شوٹنگ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اور فلمسازاس فلم کو یکم مئی2026  کو ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

   یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز  واقعہ،حمل سے لاعلم چینی خاتون اسپتال معدہ دیکھانے گئی اور  بچہ  پیدا کروا آئی