پنجاب حکومت کا 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان

Jun 26, 2022 | 17:40:PM
اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
کیپشن: کلاس روم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ، پنجاب حکومت نے 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں میں ایک لاکھ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اساتذہ کی بھرتی پنجاب بھر میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کیلئے کی جائے گی۔اساتذہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 16 ہزار اساتذہ کی فوری بھرتی کیے جائیں گے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں 2 لاکھ تیس ہزار ٹیچرز بھرتی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا