الزبتھ کیتھرین ہورسٹ پاکستانی کیلئے قائم مقام امریکی سفیر تعینات

Jul 26, 2025 | 18:36:PM
الزبتھ کیتھرین ہورسٹ پاکستانی کیلئے قائم مقام امریکی سفیر تعینات
کیپشن: الزبتھ کیتھرین ہورسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)امریکہ نے پاکستان کیلئے قائم مقام سفیر کا تقرر کر دیا،پاکستان کیلئے قائمقام سفیر کے طور پر الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کے نام کی حتمی منظوری دی گئی،الزبتھ کیتھرین ہورسٹ نے پاکستان میں بطور امریکی قائم مقام سفیر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق امریکی قائمقام سفیر نٹالی بیکر کی عدم موجودگی میں اب الزبتھ کیتھرین ہورسٹ امریکی قائمقام سفیر ہیں،سابق قائمقام امریکی سفیر نٹالی بیکر اس وقت تعطیلات پر ہیں،وہ امریکی سفیر ڈونلڈ ارمن بلوم کے جانے کے بعد قائمقام سفیر کے طور پر کام کر رہی تھیں،الزبتھ کیتھرین ہورسٹ ایک سینئر کیریئر ڈپلومیٹ ہیں، وہ یہ عہدہ عارضی طور پر سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاک امریکہ تعلقات خطے کے چیلنجز، دوطرفہ تعاون، سیکیورٹی، تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی پر اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں،الزبتھ کیتھرین ہورسٹ نے اپنا سفارتی کیریئر پاکستان سے بطور جونیئر افسر شروع کیا تھا،وہ تقریباً بیس سال بعد دوبارہ پاکستان آئی ہیں۔

 سفارتی ذرائع نے کہاکہ انہوں نے ماضی میں یوکرین، وسطی ایشیا، اور ماسکو میں اہم سفارتی ذمہ داریاں ادا کی ہیں،الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کی تعیناتی پاکستان میں امریکی سفارتی موجودگی کے تسلسل کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا میاں اظہر کی وفات سے خالی نشست پراہم رہنما کو ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ