آڈی کیو6 ای ٹرون کار نے امریکہ میں دھوم مچا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ میں آڈی کیو6 سپورٹس کار کے ای ٹرون ماڈل نے دھوم مچا دی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 70 ہزار 895 ڈالر رکھی گئی ہے، نئے ماڈل میں دو ڈیزائن متعارف کروائے گئے ہیں۔

گاڑی کی خاص بات اس کی ڈوئیل موٹر ہے جوکہ چاروں ویلز کو پاور فراہم کرتی ہے، دوہری موٹر سے گاڑی کو فی گھنٹہ 94.4 کلوواٹ کی پاور فراہم ہوتی ہے۔
گاڑی 270 کے وی سے چارج ہوتی ہے، گاڑی کو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 4.9 سیکنڈ میں فل سپیڈ کے ساتھ بگھایا جا سکتا ہے۔

ای ٹرون سپورٹس کار میں 18 انچ کے ٹائر استعمال کیے گئے ہیں، گاڑی 800 وولٹ ڈی سی کے فاسٹ چارجر کے ساتھ آتی ہے، صرف 21 منٹ میں گاڑی کو 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔