توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی ہوگئی۔
سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نےسماعت کی،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، حاضری لگائی گئی،وکلا صفائی کے نہ آنے کے باعث جج اپنے چیمبر میں موجود رہے۔
پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کرنی تھی،گواہ آفیسر دفتر خارجہ محسن حسن بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے لیکن وکلا ءصفائی پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل ،ضمانتیں منظور
توشہ خانہ ٹو کیس کی آئندہ سماعت کے لئے منگل 29 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔