دورہ آئرلینڈ کیلئے تیاری جاری، کپتانی انجوائے کر رہی ہوں: فاطمہ ثنا

Jul 26, 2025 | 12:23:PM
 دورہ آئرلینڈ کیلئے تیاری جاری، کپتانی انجوائے کر رہی ہوں: فاطمہ ثنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ایسے نتائج دیں جس سے سب خوش ہو جائیں، دورہ آئرلینڈ کیلئے تیاری جاری، کپتانی انجوائے کر رہی ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورۂ آئرلینڈ کے لیے اچھی تیاری جاری ہے، کپتانی کو انجوائے کر رہی ہوں اور سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایوارڈ کا نہ علم تھا اور نہ ہی کبھی سوچا تھا، جب آئی سی سی ایوارڈ کا اعلان ہوا اور تقریب میں ایوارڈ دیا گیا تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ انفرادی نہیں ٹیم گیم ہے، سب کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ  کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، قومی ٹیم 3 اگست کو آئر لینڈ روانہ ہو گی۔