قومی اسمبلی تحلیل ہوگی یا نہیں؟ نواز شریف اور مولانافضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا

Jul 26, 2022 | 09:18:AM
قومی اسمبلی ،تحلیل ،نواز شریف ،مولانافضل الرحمان ،فیصلہ ،حمزہ شہباز، وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی سپیکر رولنگ، سپریم کورٹ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دیے جانے کی درخواستیں مسترد کرنے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق عدالتی بائیکاٹ کے حوالے سے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ میں آج بھی سماعت ہوگی

دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ نہ ہی وزیراعلیٰ کے عہدے سے حمزہ شہباز کو ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔