انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ، پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم

Jul 26, 2021 | 15:59:PM
انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ، پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ میں پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینٹرل پنجاب میں جاری سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین کے میچز مون سون بارشوں سے متاثر ہونے لگے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو مرحلوں میں میچز بے نتیجہ ختم ہوگئے، چیمپئین شپ کے تیسرے مرحلے میں کل سے لاہور میں دو میچز کا آغاز ہوگا۔ ایل سی سی اے گراونڈ پر ایسٹ زون بلیوز اور ویسٹ زون بلیوز آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اتفاق گراونڈ پر نارتھ زون وائٹ اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

 میچ کی تیاریوں کیلئےایل سی سی اے گراونڈ پرایسٹ زون بلیوز کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی۔ ایسٹ زون بلیوز کے کوچ عامر سجاد نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی،پہلے دو مرحلوں کے میچز کے بعد تیسرے مرحلے کے میچز بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔