سبزی، پھل اور دیگر اشیا فروخت کرنے کیلئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

Jan 26, 2026 | 19:01:PM
 سبزی، پھل اور دیگر اشیا فروخت کرنے کیلئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی عدالت نے گلی محلوں میں سبزی، پھل اور دیگر اشیا فروخت کرنے کے لیے لاؤڈ ا سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی اور خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

 مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مقصود قریشی کی عدالت میں ہوئی، جہاں سینیئر وکیل انوار ڈار کی جانب سے دائر درخواست پر غور کیا گیا۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ گلی محلوں میں اشیا کی فروخت کے لیے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ صبح سویرے سے رات گئے تک ہاکرز لاؤڈ  سپیکر پر اپنی اشیا فروخت کرتے ہیں  جس سے رہائشی علاقوں میں شور اور نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے ہی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگا چکی ہے تاہم خلاف ورزی جاری ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہاکہ شہری علاقوں میں گلی محلوں میں لاؤڈ  سپیکر کے ذریعے دکانداری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :  سانحہ نو مئی کیس، وکلا نے 8 گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کرلی