سانحہ نو مئی کیس، وکلا نے 8 گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں جیل ٹرائل کے دوران 8 گواہان سے وکلاء نے بیانات پر جرح مکمل کرلی۔
مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں جیل ٹرائل پر سماعت کے دوران عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
پراسکیوشن کے مطابق مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔
مقدمہ میں تمام 38 سرکاری گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح جاری ہے، چشم دید گواہان اور نو مئی سازش کے گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے۔
برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کر لی گئی، زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط