پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مبارکباد

Jan 26, 2023 | 17:52:PM
پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مبارکباد
کیپشن: گورنر بلیغ الرحمان پنجاب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزرا سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری نے گورنر ہاﺅس ہوئی ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وزرا کے عزیز و اقارب اور دوست بھی شریک ہوئے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نگران صوبائی وزرا سے حلف لیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزرا کو مبارکباددی،حلف اٹھانے والے وزرا میں ایس ایم تنویر،ڈاکٹر جاوید اکرم،ابراہیم مراد،بلال افضل،ڈاکٹر جمال ناصر،منصورقادر،سید اظفر علی ناصر،عامر میرشامل ہیں ۔
تین وزرا تمکینت کریم، وہاب ریاض اور نسیم صادق بعد میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے،سینئرصحافی نذیر ناجی کے بیٹے انیق ناجی کو بھی وطن وا پسی پر پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہناتھا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے،شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے،ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا.

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔