2 اوباشوں کی 8 سالہ بچی سے زیادتی۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا؟ دل دہلا دینے والی خبر

Jan 26, 2022 | 16:07:PM
بھارتی دارلحکومت، نئی دہلی ،عثمان پور ، 2 لڑکوں ، 8 سالہ، بچی، زیادتی 
کیپشن:  لڑکی کا خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے عثمان پور میں 2 لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز بچی اپنے گھر کے باہر دوپہر دو بجے بیٹھی ہوئی تھی  کہ ہمسائے میں رہنے والے لڑکے نے لڑکی کو کھیلنے کے بہانے بلایا اور اپنےانکل کے گھر میں لے گیا اور اس کا دوست بھی ہمراہ تھا، گھر میں دونوں لڑکوں نے بچی کو جنسی زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنایا اور واقعہ کا ذکر کسی کے سامنے کرنے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گئے ۔ جب لڑکی شام ساڑھے 4 بجے گھر لوٹی تو اس نے اپنی والدہ سے جسم کے کچھ حصوں میں درد کی شکایت کی جس کے بعد والدہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی اور ڈاکٹر بچی کی حالت دیکھ کر پریشان ہو گئی ۔

ڈاکٹر نے بچی کی والدہ کو بیٹی کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کی جس میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیاہے ۔

دوسری جانب  زیادتی اور تشدد سےلڑکی  کو شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث اس کی سرجری کرنا پڑی تاہم لڑکی کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیںموبائل کیوں خریدا۔۔؟ظالم شوہر نے بیوی سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل