انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

Feb 26, 2024 | 18:43:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 282.28 روپے کا ہوگیا ،یورو9 پیسے کمی سے 304.04 روپے کا ہوگیا ، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر 356.06روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 4 پیسے اضافے سے 76.75 روپے،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.97 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'چٹھی آئی ہے' معروف گلوکار انتقال کرگئے