عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی، گوہر اعجاز

Feb 26, 2024 | 16:03:PM
عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس میں شرکت کی،اس موقع پر   شیخ خالد بن زید النیہان نے ابو ظہبی میں 13ویں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس کا افتتاح کیا۔

وزیر تجارت کی ڈبلیو ٹی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین ، سعودی عرب اور بحرین کے وزراء تجارت سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ ترکی  سمیت یو اے ای , جنوبی افریقہ اور مصر کے وزرائے تجارت سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

 گوہر اعجاز  نے کہا کہ  پاکستان کو بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانا ہے،عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ  نگراں حکومت نے عالمی تجارت میں پاکستان کا شیئر بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے ،چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رشتے کروانے والی ایپس پر پابندی عائد

واضح رہے کہ یو اے ای کے وزیر تجارت ثانی بن احمد الزویدی ڈبلیو ٹی او وزراء اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں ،ڈبلیو ٹی او اجلاس میں دنیا بھر سے وزراء تجارت شرکت کر رہے ہیں۔