رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد

Feb 26, 2024 | 12:07:PM
رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے رشتےکروانے کے بہانےسول ملازمین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا ڈیٹا جمع کرنےوالی ویب سائٹ اور سوشل میڈ یا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) نےسوشل میڈ یا ایپ" رشتہ"اورویب سائٹ" شادی ، او آر جی ، پی کے" کو بین کر دیا  گیا ہے۔

 این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کےمطابق دشمن ایجنسیاں سوشل میڈ یا ایپ رشتہ اور شادی ویب سائٹ کے ذریعے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسزاہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سسٹم بند

ایڈوائزری کے مطابق دیگر تمام رشتے کروانے والی ایسی تمام ایپس اور ویب سائٹس پر سکیورٹی چیک لگائے جائیں,جن سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ رشتہ ایپ ڈاؤن لوڈکی ہے وہ فوری طور پر اپنے سینئر افسران اور متعلقہ انتظامی و قانونی شعبہ کور پورٹ کریں۔