2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

Dec 26, 2025 | 22:38:PM
2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سال 2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں(2026 holidays in pakistan) کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق نئے سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ اس کے بعد مذہبی تہوار عیدالفطر کی تعطیلات 21 مارچ سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔ یہ تعطیلات ملک بھر میں ہوں گی۔

یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی دی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے تین روزہ تعطیلات متوقع ہیں، جبکہ اسلامی مہینے محرم الحرام میں 25 اور 26 جون کو عاشورۂ محرم کی تعطیلات ہوں گی۔

قومی دنوں کے حوالے سے جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 26 اگست کو عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔

سال 2026 میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی، تاہم 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیرافورس میں مزید بھرتیوں کا فیصلہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: