اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی

Dec 26, 2025 | 19:18:PM
اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی
کیپشن: اپوزیشن اتحاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت کمیٹی کا حصہ ہو گی۔

پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے، مذاکرات کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:الیکشن شیڈول کا اعلان