اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

Dec 26, 2025 | 15:20:PM
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
 یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے، اسلام آباد میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل 22 سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔
 منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 7 سے 10 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے 12 سے 15 جنوری 2026 کے درمیان ہوں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری 2026 کو شائع کی جائے گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 جنوری 2026 مقررکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ کی خریداری کیلئے 30 کروڑ کا بجٹ منظور
انتخابی نشانات 19 جنوری 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے اورنتائج کی یکجائی 16 سے 19 فروری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔