یو ای ٹی لاہور میں مضرِ صحت پلاسٹک اور اسٹائروفوم مصنوعات پر مکمل پابندی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)حکومت کی پلاسٹک فری پنجاب مہم کے تحت یو ای ٹی لاہور میں مضرِ صحت پلاسٹک اور اسٹائروفوم مصنوعات پر مکمل پابندی عائدکردی گئی۔
یو ای ٹی لاہور انتظامیہ نے تمام کیمپسز میں اسٹائروفوم پلیٹیں، کپ اور پلاسٹک بیگز کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کیفے ٹیریاز اور کینٹینز کو ماحول دوست متبادل استعمال کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ پلاسٹک پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کو کیریئر کے انتخاب کے لیے رہنمائی دینے کا فیصلہ
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پلاسٹک اور اسٹائروفوم پابندی کا اطلاق 29 دسمبر سے ہوگا،یو ای ٹی لاہور میں ماحول دوست پالیسی نافذ کرتے ہوئے وینڈرز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔