طلبا کو کیریئر کے انتخاب کے لیے رہنمائی دینے کا فیصلہ

Dec 26, 2025 | 15:45:PM
طلبا کو کیریئر کے انتخاب کے لیے رہنمائی دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال نیازی) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے کلاس 8 سے بی ایس سطح تک کے طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
 پروگرام کے تحت طلبہ کو کیریئر گائیڈنس سروس فراہم کی جائے گی اور پیشہ ورانہ کونسلنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے،نفسیاتی ٹولز کے ذریعے طلبہ کی دلچسپی اور صلاحیتوں کی شناخت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
طلبا کواعلیٰ تعلیم، وظائف اور تکنیکی کیریئر کے مواقع سے آگاہی بھی دی جائے گی،یہ خدمات دو سال کے عرصے میں فراہم کی جائیں گی، ایف ڈی ای کے ماسٹر ٹرینرز کے ایک گروپ کو بھی تربیت دی جائے گی۔