من پسند نمبرز کا منصوبہ محکمہ ایکسائز کی غفلت کی نذرہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی) من پسند ناموں و نمبر کی پلیٹس کمائی کا بڑا منصوبہ، نمبرپلیٹس کا منصوبہ محکمہ ایکسائز کی غفلت کی نذرہونے لگا، مناسب تشہیر نہ ہونے پروینٹی پلیٹس سےخاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔
رواں سال پنجاب بھر میں 4مختلف کیٹگریز میں وینٹی پلیٹس کا آغاز کیا گیا تھا، پلاٹینم،گولڈ،سلور ،کارپوریٹ کیٹگری میں 5لاکھ سے 1کروڑ کی ریزرو پرائس رکھی گئیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق 3کیٹگریز میں صرف 130 نمبر فروخت کئے گئے ، کارپوریٹ کیٹگری میں 1بھی نمبربھی فروخت نہ ہوا،3کیٹگریز میں 130 نمبر کی فروخت سے17 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا اور چاندی کی نئی قیمتیں،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
سب سے مہنگا نمبر 50 لاکھ کی ریزرو پرائس والا60 لاکھ میں فروخت ہوسکا، مقابلہ نہ ہونے سے باقی فروخت شدہ زیادہ ترنمبر ریزرو پرائس میں فروخت ہوئے۔
ایکسائز ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ میں صرف 1نمبر 10کروڑ سے زائد کا فروخت ہوا تھا ،سندھ میں نیلامی کے بعد پنجاب میں وینٹی پلیٹس کا آغاز ہوا تھا،پنجاب میں وینٹی پلیٹس کی تشہیر نہ ہونے پر شہریوں نےدلچسپی ظاہر نہیں کی۔