بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال

Dec 26, 2025 | 11:16:AM
بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ۔
بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور ملک بھر کے لیے گزشتہ روز معطل کی گئی ٹرین سروس ایک روز بعد بحال کر دی گئی ۔
ریلوے حکام کے مطابق 25 دسمبر کو جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر کی سروس معطل کی گئی تھی، ٹرینیں آج مقررہ وقت پر منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل
جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے اور چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کے لیے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں جبکہ بولان میل 28 دسمبر کو کوئٹہ سے روانہ ہو گی۔