حضرت سخی سلطان کا عرس ، اٹک میں 28 اگست کو تعطیل کا اعلان

Aug 26, 2025 | 12:08:PM
حضرت سخی سلطان کا عرس ، اٹک میں 28 اگست کو تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (  ویب ڈیسک )28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ،جمعرات کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں جمعرات 28 اگست کو حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے، البتہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا اعلان،بچوں کی پھر سنی گئی

حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کے لیے اٹک خورد کا رخ کرتے ہیں۔