عباس عراقچی کی دو دن کے دوران اسلام آباد کے  دوسرے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

Apr 26, 2026 | 23:30:PM
عباس عراقچی کی دو دن کے دوران اسلام آباد کے  دوسرے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی دو دن کے دوران اسلام آباد کے  دوسرے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کی دو دن کے دوران دوسری ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکہ  کشیدگی اور امن اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد کا گزشتہ روز دورہ کرنے کے بعد یہاں سے عمان کے دارالحکومت مسقط گئے تھے اور وہاں سے اسی روز قطر کے دارالحکومت دوحہ چلے گئے تھے۔ دوحہ کا شیڈولڈ وزٹ مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے شیدول کے مطابق تہران واپس نہیں گئے بلکہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد آئے۔ 
اسلام ٓٓباد میں سرکاری زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس میں امریکہ کے ساتھ ایران کے جاری مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تہران میں ایرانی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اس ملاقات کو رپورٹ کیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکہ کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

 ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

 یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایک روز قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی مشاورت کی تھی اور پھر مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی اسلام آباد کا دو دن میں دوسرا وزٹ کر کے تہران واپس چلے گئے