شکارپور : مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ,3 افراد قتل ،1زخمی 

Apr 26, 2024 | 08:37:AM
شکارپور کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ  کے  نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل  جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   شکارپور کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ  کے  نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل  جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شکارپور  کے علاقے جاگن کے قریب نواحی گاؤں دریا خان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد  نے گھر  پر  فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ پرانی دشمنی پر  پیش آیا ۔ واقعہ بھیو اور مارفانی قبیلے کے دو گروپوں میں جاری درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے.

مزید پڑھیں:   پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی  سروس کا آغاز کر دیا

پولیس کا مزید کہنا  ہے کہ  لعشین اور زخمی جاعہ وقوعہ پر موجود ہیں۔  مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے  پولیس نفری علائقے میں روانہ کردی گئی ہے ۔