بالی وڈ اداکارہ کی غلط پلاسٹک سرجری کا معاملہ کھل گیا

Apr 26, 2021 | 19:40:PM
بالی وڈ اداکارہ کی غلط پلاسٹک سرجری کا معاملہ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)با لی وڈ ادا کا ر ہ کوئنا مترا نے چند سال قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کے بعد جب وہ میڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور یہ افواہ پھیل گئی کہ کوئنا مترا کی سرجری غلط ہوگئی ہے جس کے باعث ان کا حلیہ بگڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس کے بعد کوئنا مترا بالی وڈ سے بھی غائب ہوگئی تھیں تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ان کی سرجری میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کے جسم نے جو ردعمل دیا اس کے باعث ان کے گالوں کی ہڈیاں سوج گئی تھیں اور ٹانگوں پر بھی سوجن ہوگئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ  پہلا تجربہ تھا اس لیے انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان کا جسم کیسا ردعمل دے گا، چہرے اور ٹانگوں کی سوجن ختم ہونے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر کب ہو گی؟جا نیے