عید الفطر کب ہو گی؟جا نیے

Apr 26, 2021 | 19:31:PM
عید الفطر کب ہو گی؟جا نیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں عید الفطر 14 مئی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے ۔سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔
ان کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریبا 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کاخوف ۔۔ آئی پی ایل کھیلنے والےآسٹریلین کھلاڑیوں نے بڑا اعلا ن کر دیا