فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ لڑکے کی غیر اخلاقی حرکت

Apr 26, 2021 | 17:58:PM
فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ لڑکے کی غیر اخلاقی حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے دوبارہ جم جوائن کرلیا ہے اور اپنی فٹنس پر توجہ دینا شروع کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ا فاطمہ کا کہنا تھا کہ جم سے واپسی پر ان کی ایک لڑے سے لڑائی ہوگئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ لڑکا مجھے گھور رہا تھا، میں نے کہا کہ کیوں گھور رہے ہو تو کہنے لگا کہ میں تو گھوروں گا، پھر میں نے کہا ایک تھپڑ پڑے گا، اس نے کہا مارو، تاہم میں نے جب اسے تھپڑ مارا تو جواب میں اس نے مجھے مکا دے مارا۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پھر انھوں نے اپنے والد کو بلوایا انھیں پورا واقعہ بتایا، ان کے والد بھائی اور ان کے ساتھ تین دوست اس لڑکے کے پیچھے بھاگے۔ تاہم اس کے بعد کیا ہوا اس حوالے سے فاطمہ ثنا شیخ نے کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ۔۔مراد علی شا ہ کی بریفنگ