سندھ میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ۔۔مراد علی شا ہ کی بریفنگ

Apr 26, 2021 | 17:37:PM
سندھ میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ۔۔مراد علی شا ہ کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیا ن کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11855 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتا یا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے،آج کورونا کے مزید 343 مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں ابتک کورونا کے 3578180 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں ابتک 279271کیسز ہوچکے ہیں۔ ابتک 262639کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4605 ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرہ 509 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کورونا کے 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمدکیلئے وفاقی سرکاری اداروں کے ترمیم شدہ اوقات کار جاری