کہاں کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 40،ڈی آئی خان ،بھکر ،بہاولنگر،دادو اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹر کے والد کینسر کے باعث چل بسے