ضمنی الیکشن میں شکست،ن لیگ  کے رہنما عہدے سےمستعفی  

Oct 25, 2022 | 21:44:PM
ضمنی الیکشن, شکست،ن لیگ , رہنما, عہدے ,مستعفی,   لاہور ڈویژن
کیپشن: ن لیگ کا لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ضمنی الیکشن میں ناکامی پر  مسلم لیگ ن لیگ لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظمیی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفی صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو ارسال کردیا،استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے 3 ضمنی الیکشن میں سے 2 میں ہمیں شکست ہوئی، سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔