بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے

Oct 25, 2022 | 19:44:PM
 بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیش جاری کردیا گیا ہے۔ ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے حصہ اول و دوئم کا دوسرا سالانہ امتحان جو کہ 27 اکتوبر 2021 سے شروع ہونا تھے کو کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن جامعہ زکریا ملتان کے نائب ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔