کل پھر اہم میچ۔شاہین پاکستان کا دورہ ملتوی کرنیوالے کیویز پربھی جھپٹنے کیلئے تیار

Oct 25, 2021 | 18:52:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ پاکستان میچ
کیپشن: شاہین کیویز پر بھی چھپٹنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پاکستان کل اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔
پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنے کیلئے بھی پرعزم ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت بہت اہم ہے کیونکہ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا مگر وہ ایک جعلی رپورٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کیخلاف کوئی میچ کھیلے ہی واپس اپنے ملک دوڑ گئی ۔نیوزی لینڈ اس رویے پر جہاں شائقین کو بہت مایوسی ہوئی وہا ں سابق کرکٹرز نے بھی نیوزی لینڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔اب پاکستان کا کل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہے تو پاکستان کیلئے یہ جیت بہت معنی رکھتی ہے ۔۔۔اگر نیوزی لینڈ سے بدلہ لینا ہے تو اسے کل کے میچ میں شکست دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست ۔۔۔ایک اور ریکارڈ بن گیا